اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاس شروع

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاس شروع

اسلام آباد: امریکی صدر کے بیان کے خلاف پوری قوم ایک ہوگئی .اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاسشروع ہو گیا .اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرنے شرکت کی ۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، نوید قمر، غلام احمد بلور ، بیرسٹر ظفر اللہ، سینیٹر مشاہد اللہ اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر موجود ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ موجودہ صورتحال پر ارکان کو بریفنگ دیں گے اور ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے منگل کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں بھی لیا جائے گا.

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے الزام عائد کیا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر کی امداد دی جس کے بدلے میں ہمیں جھوٹ اور دھوکہ ملا۔

امریکی صدر کے بیان اور پاکستان پر الزام پر گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واضح کیا گیا تھا کہ سول اور فوجی قیادت ایک پیج پر ہے۔