آئی سی سی ٹی 20 ریکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم

آئی سی سی ٹی 20 ریکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن سے محروم

دبئی : کرکٹ کے مختصر فارمیٹ میں پاکستان کی حکمرانی بھی مختصر ثابت ہوئی .ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کوپہلی پوزیشن سے محروم کردیا.

کیویز نے ورلڈ چیمپئنز ویسٹ انڈیز کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں دو صفر سے ہرا کر 126پوائنٹس کےساتھ ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنائی .گرین شرٹس 124 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں . پاکستانی ٹیم نے گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر زیادہ پوائنٹس بنائے تھے  جبکہ کیویز کو بھارت کے ہاتھوں شکست سے پہلی پوزیشن سے محروم ہونا پڑا تھا جبکہ بھارت 121کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔