"کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی پاکستان آ کر کھیلیں"، نجم سیٹھی

لاہور: چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے 2017 کو پاکستان کرکٹ کے لئے کامیابیوں کا سال قرار دیدیاہے اور اس کامیابی کو نئے سال بھی جاری رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں چیئر مین کہتے ہیں پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا ، ون ڈے میں بھی نمبر ون بننے کی کوشش کریں گے ۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا ہے کہ مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ کرے گی، کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی پاکستان آ کر کھیلیں۔ چیئرمین پی سی بی نے خاص طور پر محمد عامر کی بولنگ اور فخر زمان کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔