کرک انفو کی سال کی بہترین ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا

کرک انفو کی سال کی بہترین ٹیسٹ ،ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان کر دیا

لاہور: کرکٹ کی معروف ویب سائٹ نے سال کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20ٹیم کا اعلان کردیا۔جس میں پاکستان کے بابر اعظم اور حسن علی شامل ہیں اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ویب سائٹ کی ٹیم میں شامل نہیں ہے ۔

کرکٹ ویب سائٹ نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ٹیمیں تشکیل دی.تباہ کن بولنگ کرنے والے پاکستانی حسن علی ٹی 20 اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں شامل ہیں.حسن نے سال 2017 میں سب سے زیادہ 45وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ 46 وکٹیں لے کر ٹی 20ٹیم کا بھی انتخاب بنے۔ون ڈے کرکٹ میں 872رنز بنانے والے بابر اعظم بھی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں.