سردی کا آغاز ہوتے ہی تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیوں کی گونج سنائی دینے لگی

سردی کا آغاز ہوتے ہی تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیوں کی گونج سنائی دینے لگی

لاہور: پنجاب میں سردی کے دوبارہ آتے ہی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی گونج سنائی دینے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق اس بار بھی محکمہ تعلیم نے ہر سال کی طرح سکول میں  سردیوں کی چھٹیاں 31 دسمبر تک کر دی تھیں ۔ لیکن سکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد جنوری کے ابتدائی ایام میں سردی کی شدید لہر نے طالب علموں سمیت ان کے والدین کو پریشان کر دیا ۔

صبح سویرے سکول پہنچنے والے طالب علموں کا کہناہے کہ سردیوں کی چھٹیاں پہلے نہیں ہونی چاہیئے تھی بلکہ اب ہونی چاہیے تھیں ،کیونکہ اصل او سخت سردی تو اب آئی ہے ۔ صبح سویرے ناشتہ کرتے ہی سکول کے لیے دوڑ پڑتے ہیں ۔

بچوں کے والدین کا  کہناہے کہ صبح سویرے موٹر سائیکلوں پر یا پیدل سکول تک پہنچنے میں سخت سردی کے باعث مشکل ہو جاتی ہے ، بچوں کو سخت سردی کی وجہ سے بیمار ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔

جبکہ کچھ والدین کا کہناتھاکہ محکمہ تعلیم کو محکمہ موسمیات سے براہ راست آگاہی حاصل کرکے چھٹیاں کرنی چاہیے تھیں۔

بچوں اور ان ک والدین کا کہناہے کہ محکمہ تعلیم کو سردیوں کی چھٹیوں کے بارے میں بہتر منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔ اور حالیہ سردی کی لہر کے پیش نظر بچوں کو چھٹیاں دے دینی چاہیے ۔