دبئی کے حکمران شیخ راشدالمکتوم کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی

دبئی کے حکمران شیخ راشدالمکتوم کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی

دبئی :متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہے ۔ 


تفصیلات کے مطابق دبئی کے حکمران کی بیٹی کی گزشتہ دسمبر میں شیخ سہیل بن احمد بن جمعہ المکتوم سے منگنی ہوئی تھی ۔

بدھ کے دبئی ٹریڈ سنٹر میں شادی کی بڑی اور انتہائی اہم تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں شیخ محمد ،شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

شادی کی مناسبت سے شاہی خاندان نے خاص کارڈ چھپوایا اور اس کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا ہے ۔ 

اس کے علاوہ شاہی خاندان کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شادی کی تقریبات کے باقاعدہ ویڈیو ز شیئرا پلو  ڈ کر دی گئی ہے ۔