شمالی کوریا نے غلطی سے اپنے ہی شہر کو میزائل سے نشانہ بنا لیا

شمالی کوریا نے غلطی سے اپنے ہی شہر کو میزائل سے نشانہ بنا لیا

سیول: امریکہ اور شمالی کوریا میں تعلقات کشدیگی کی انتہاء پر پہنچ چکے ہیں ۔ دونوں کے پاس خطرناک اور تباہ کن ہتھیار موجود ہیں اور ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کا عندیہ بھی دیتے رہتے ہیں ۔

تاہم اسی صورتحال میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق شمالی کوریانکا تجربے کے لیے چلایا جانے والا میزائل غلطی سے اس کے اپنے ہی  شہر پر گر گیا  ۔ ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ناکام تجربے کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے  ۔سٹلائٹ تصاویر سے اس تجربے اور میزائل کے شمالی کوریا کے شہر میں ہی گرنے کو دیکھا جا سکتاہے۔میزائل شمالی کوریا کے شہر "Tokchom میں گرا ہے ۔ جس کی آبادی 200،000 بتائی جارہی ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میزائل اڑتے ہی اپنا راستہ کھو بیٹھا اور ناکامی سے دوچار ہو گیا جس کے باعث وہ تباہ ہو ا۔ میزائل Tokchom کے کھیتوں میں گرا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ،