قومی سلامتی کمیٹی سےمتعلق پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس آئندہ ہفتے پھر ہو گا

قومی سلامتی کمیٹی سےمتعلق پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس آئندہ ہفتے پھر ہو گا

اسلام آباد: امریکی صدر کی پاکستان دشمنی نے سیاسی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیا ۔قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر متوازن ردعمل دیا جائے گا ۔ اس حوالے سے آئندہ ہفتے پھر اجلاس ہوگا جس میں دفاعی اداروں کے حکام بھی شریک ہونگے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کی زیر صدارت بند کمرہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز شریک ہوئے جن میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، نوید قمر، غلام احمد بلور ، بیرسٹر ظفر اللہ، سینیٹر مشاہد اللہ اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر موجود تھے جب کہ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے موجودہ صورتحال پر ارکان کو بریفنگ دی۔جس میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کہتے ہیں 33ارب ڈالر کی امداد کا امریکی دعوی جھوٹ پر مبنی ہے۔امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ ہمارے اوپر نہ ڈالے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے، جو ممکن ہے 11 یا 12 جنوری کو ہو، آئندہ ہفتے اجلاس میں دفاعی اداروں کےحکام کو بھی بلایا جائے گا۔