جاپان خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،جاپان

جاپان خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،جاپان

اسلام آباد: جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے کہا ہے کہ جاپان خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، پاکستان آنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے جس کو میں نے 2018 میں پہلا دورہ کرنے کے لیے چنا ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑے رہے۔

 ایک انٹرویو دیتے ہوئے جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہپاکستان خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کا کردار بین الاقوامی کمیونٹی میں بھی استحکام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ 2011 میں مشرقی جاپان میں آنے والے زلزے سے ہونے والی تباہ کاریوں میں جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے متاثرین کی امداد   کی تھی، اسی طرح پاکستان میں آنے والے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں جاپان نے پاکستان میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ٹیموں کے ساتھ ایمرجنسی ریلیف سپلائز بھی بھیجی تھیں اور ہماری دوستی باہمی تعاون پر مبنی ہے۔

تاروکونو نے کہا کہ پاکستان آنا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے جس کو میں نے 2018 میں پہلا دورہ کرنے کے لیے چنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی حیثیت کے اعتبار سے خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ بین الاقوامی کمیونٹی میں بھی استحکام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ مل کر خطے کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کرنا چاہتا ہے جس کی وجہ سے میں نے پاکستان کے دورے کا انتخاب کیا اور علاقائی، عالمی امور، عوامی تحفظ میں بہتری اور انسداد دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معاشی تعلقات کی بہتری کے لیے دو طرفہ تعلقات کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ٹوکیو پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے اور میں اس سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جاپان دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور حکومت پاکستان اور اس کی عوام کی اس حوالے سے بروئے کار لائی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان پاکستان کو اس حوالے سے تمام تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے جس میں ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے آلات اور فاٹا کی سرحدی سیکیورٹی کے منصوبے وغیرہ پاکستانی حکومت کو دیئے گئے ہیں اور جاپان پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاقن جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کی بہتر صورت حال سے جاپانی کاروبار پر ایک اچھا تاثر پڑے گا، حالیہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع حوالے سے جاپان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کرائے جانے والے سیمینار سے بزنس کمیونٹی کافی متاثر ہوئی ہے۔ اور میں آگے اس جیسے مزید سیمینار کرائے جانے کی امید کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں