امریکہ کی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا جواز نہیں : عمران خان

امریکہ کی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا جواز نہیں : عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران نے کہا ہے کہ نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکہ سے الگ کرے‘ پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ پاکستانی قوم کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے‘ امریکہ سے الجھنا نہیں چاہتے مگر اس کی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا جواز نہیں۔


اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ پاکستانی قوم کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے ہمیشہ ہم نے کسی کی جنگ میں حصہ بننے کی مخالفت کی۔ کبھی بھی ادنیٰ مالی مفادات کی خاطر کسی کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکہ سے الگ کرے۔ امریکہ سے الجھنا نہیں چاہتے مگر اس کی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا جواز نہیں۔ افغانستان کے مسئلے پر چین‘ روس اور ایران سے مل کر تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں۔ قوم حکومت سے ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کی امید کرتی ہے۔