کیلیفورنیا میں حشیش کی فروخت قانونی طور پر جائز قرار

کیلیفورنیا میں حشیش کی فروخت قانونی طور پر جائز قرار

نیو یارک: امریکا  کی سب سے گنجان آباد  ریاست کیلیفورنیا میں حشیش کے تفریحی استعمال کو قانونی طور پر جائز قرار دے دیا گیا ہے۔

کیلی فورنیا میں حشیش کو قانونی فروخت کی اجازت کے بعد ہر  21 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد اب یہاں حشیش خرید، رکھ اور استعمال کر سکیں گے۔ امریکا میں کولوراڈو سمیت کئی ریاستیں پہلے ہی تفریحی مقاصد کے لئے حشیش کے استعمال کو قانونی قرار دے چکی ہیں لیکن امریکا کے وفاقی قوانین تاحال منشیات پر سخت ضوابط لاگو کیے ہوئے ہیں۔

کولوراڈو میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھا گیا ہے حشیش کو قانونی حیثیت دیے جانے کے بعد ایسے حادثات کے ذمہ دار ڈرائیوروں میں حشیش کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں