سعودی عدالت نے داعش کے حمایتی کو 10سال کی سزا سنادی

سعودی عدالت نے داعش کے حمایتی کو 10سال کی سزا سنادی


ریاض:سعودی عدالت نے داعش کے حمایتی کو 10 سال قید کی سزا سنادی ۔


تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایک خصوصی فوجی عدالت نے شدت پسند گروپ داعش کی حمایت کرنے اور ریاست وحکومت کا غیر اسلامی چلن اختیار کرنے کے جرم میں دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ سزا پانے والے ملزم کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ ملزم کے خلاف خلاف پیش کردہ فرد جرم میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ ملزم کتاب وسنت اوراجماع امت کے منہج کے برعکس تکفیری نظریے پر کام کررہا تھا۔


اس نے دہشت گرد گروپ داعش کی بھی حمایت کی۔ داعش سے وابستہ بعض عناصر کے ساتھ اس کی ملاقاتیں بھی رہی ہیں اور لوگوں کو داعش سے ہمدردی کرنے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔ اس نے داعشی شدت پسندوں کے بارے میں معلومات سیکیورٹی اداروں تک نہ پہنچانے کا بھی عہد کیا تھا۔