قومی سلامتی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کا موقف ایک ہے : شیخ رشید

قومی سلامتی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کا موقف ایک ہے : شیخ رشید


اسلام آباد:پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قو می سلامتی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کا موقف ایک ہے‘ ہم چاہتے ہیں ملکی مفاد کے پیش نظر امریکہ سے بات کریں‘ سرجیکل سٹرائیک کا خدشہ نہیں‘ جذباتی فیصلے نہیں کرنے چاہئیں‘ ہم بنانا سٹیٹ یا مردہ نہیں کہ سرجیکل سٹرائیکل کی جائے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے نواز شریف جلد راز فاش کریں قومی سلامتی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کا موقف ایک ہے۔ ہم چاہتے ہیں ملکی مفاد کے پیش نظر امریکہ سے بات کریں ہم بنانا اسٹیٹ یا مردہ نہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک کی جائے۔ اگر کوئی بغیر اجازت آیا تو بچ کر نہیں جائے گا سرجیکل سٹرائیک کا خدسہ نہیں جذباتی فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔