یورپی ممالک میں مقیم ایرانی باشندوں کے ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرے

یورپی ممالک میں مقیم ایرانی باشندوں کے ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرے

برلن: یورپ کے مختلف شہروں میں سکونت پذیر ایرانیوں نے اپنے وطن میں حکومت مخالف احتجاج کے حق میں مظاہرے کیے ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت برلن سمیت یورت کے مختلف شہروں میں ایرانی نژاد افراد نے اپنے وطن میں حکومت مخالف احتجاج کے حق میں مظاہرے کیے۔ برلن میں تقریباً ایک سو ایرانی برینڈن برگ گیٹ کے سامنے جمع ہوئے۔

انہوں نے ایران میں تمام سیاسی قیدیوں اور حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پکڑے جانے والے مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کے منتظم نے بتایا کہ شرکا ء میں سے کئی اس لیے فرار ہو کر جرمنی آئے کہ ایرانی حکام نے انہیں احتجاج کرنے پر پکڑ لیا تھا۔ انھوں نے ایران میں باقی رہ جانے والوں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانیوں نے لندن اور روم میں بھی ایرانی سفارتخانوں کے سامنے احتجاج کیا۔

لندن میں مظاہرین نے ایک بینر اٹھا رکھے تھے۔ روم میں مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک نوجوان خاتون نے کہا کہ وہ نہیں چاہتی کہ بین الاقوامی برادری ایران کی آمریت پسند حکومت کو برداشت کرے۔

مصنف کے بارے میں