بھارتی پائلٹ نے خاتون پائلٹ کو دوران پرواز تھپڑ جڑ دیا

بھارتی پائلٹ نے خاتون پائلٹ کو دوران پرواز تھپڑ جڑ دیا


لندن:جیٹ ائیر ویز کی لندن سے ممبئی پرواز کے دوران پائلٹوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اس دوران مرد پائلٹ نے خاتون پائلٹ کو تھپڑ مار دیا۔


تفصیلات کے مطابق جیٹ ائیر ویز کی لندن سے ممبئی پرواز کے دوران پائلٹوں کے درمیان جھگڑا ہو ا۔ مرد پائلٹ نے خاتون پائلٹ کو تھپڑ مار دیا جس کے بعد خاتون پائلٹ نے کافی دیر کے لیے کاک پٹ کو ترک کر دیا ۔ جیٹ ائیر ویز نے اس واقعے کی تحقیق شروع کرتے ہوئے دونوں پائلٹوں کی ڈیوٹیاں منسوخ کر دی ہیں ۔


طیارے میں 324 مسافر سوار تھے ۔ جھگڑے کے باوجود پائلٹوں نے طیارے کو صحیح سلامت ممبئی ہوائی اڈے پر اتار اہے ۔