پشاور میں باچا خان ایئر پورٹ کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

پشاور میں باچا خان ایئر پورٹ کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

پشاور:پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے 2 ماہ تک ہوائی فائرنگ، کبوتر بازی اور پتنگ بازی پر پاپندی عائد کر دی ہے۔


انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں پشتہ خرہ، نواں کلے، باڑہ گیٹ، کسٹم چوک، پاوکہ، لنڈی اخون محمد، آبدرہ روڈ، گڑھی سکندر خان، شہید آباد اور تہکال میں دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، کبوتری بازی اور پتنگ بازی پر 2 ماہ تک پاپندی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 144کی پاپندی نہ کرنے یا اسے توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔