امریکی امداد کا تفصیلی ریکارڈ جاری کیا جائے گا : ترجمان دفتر خارجہ

امریکی امداد کا تفصیلی ریکارڈ جاری کیا جائے گا : ترجمان دفتر خارجہ


ؒاسلام آ باد:ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ امریکہ کی جانب سے امدا د کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی ریکارڈ جاری کیا جائے گا،امریکی صدر ٹرمپ کے ٹویٹ پر پاکستان کی جانب سے جواب دیا گیا ہے، گوادر میں چینی ملٹری بیس بنانے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہے،گوادر میں کسی بھی چینی فوجی پوسٹ کے قائم کرنے کاکوئی منصوبہ زیر غور نہیں،ایسی باتیں صرف افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،یہ سب دشمن کا پراپیگنڈہ ہے۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے حضرت نظام الدین اولیاء کے عرس میں شرکت کے خواہشمند زایرین کو ویزے نہ جاری کرنا افسوسناک ہے،پاکستان گزشتہ تین دھائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،کچھ عناصر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے دیگر ممالک منتقلی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں،پاکستان افغانستان کے ساتھ تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گا،پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کرنا چاہتا ہے،پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ڈرون حملے کا واضح جواب دیا جاے گا۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ تین دھائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ہم نے ان کو زبردستی گھر بھجنے کی کوشیش نہیں کی۔گوادر میں چینی ملٹری بیس بنانے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔گوادر میں کسی بھی چینی فوجی پوسٹ کے قایم کرنے کاکوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ایسی باتیں صرف افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔یہ سب دشمن کا پراپیگنڈہ ہے۔جزیرہ ہایے کوریا میں تناو پر تحفظات ہیں۔فریقین مسائل کو بات چیت کے زریعہ حل کریں۔ہماری خارجہ پالیسی کا تعین ہماری اقتصادی پالیسی کے تحت نہیں ہوتا۔کچھ عناصر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے دیگر ممالک منتقلی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔