اسلام آباد پولیس کو پورے ملک کیلئے ایک ماڈل پولیس بنائیں گے : احسن اقبال

اسلام آباد پولیس کو پورے ملک کیلئے ایک ماڈل پولیس بنائیں گے : احسن اقبال


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو پورے ملک کیلئے ایک ماڈل پولیس بنائیں گے، پولیس کی کارکردگی میں بہتری کیلئے موثر اور پائیدار اقدامات کررہے ہیں، ماڈل پولیس سٹیشن کے ذریعے پاکستان میں پولیس اصلاحات کا آغاز کیا جاسکتا ہے، پولیس سروسز کے حوالے سے شہریوں یک فیڈ بیک کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، پاکستان کو ترقی دینے کیلئے امن اور سلامتی کے ماحول کو بہتر بنانا ہو گا۔


احسن اقبال نے میڈیا سے متعلق پولیس تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سروسز میں ہمیں ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے، اسلام آباد میں ترجیحی بنیادوں پر انسداد فساد فورس قائم کی گئی ہے، اسلام آباد پولیس کو پورے ملک کیلئے ایک ماڈل پولیس بنائیں گے، اسلام آباد ریپڈرسپانس فورس کا پہلا دستہ بھی اگلے ہفتے رول آئوٹ ہو رہا ہے، امن و امان کے قیام میں پولیس تنہا کامیاب نہیں ہو سکتی، پولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، ایس ایچ اوز کیلئے کمیونٹی لیڈر کے طور پر تربیتی پروگرامز بنانے کی ہدایت کی ہے، پولیس کی کارکردگی میں بہتری کیلئے موثر اور پائیدار اقدامات کر رہے ہیں، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھی پولیس کو تربیت دے رہے ہیں


انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ٹرانسپورٹ کا خود کار نظام وضع کرنا ہوگا، رہنمائی کے حصول سے متعلق پولیس کیلئے ایپ بنانے کی ہدایت بھی کی ہے، ماڈل پولیس سٹیشن کے ذریعے پاکستان میں پولیس اصلاحات کا آغاز کیا جا سکتا ہے، شہریوں کی آسانی کیلئے ون ونڈو آپریشنز فراہم کیا جا رہا ہے، پولیس سروسز کے حوالے سے شہریوں کی فیڈ بیک کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، پاکستان کوترقی دینے کیلئے امن اور سلامتی کے ماحول کو بہتر بنانا ہو گا۔