اندھیرے میں جہاز آتے ہیں ٗ شریفوں کو لے جاتے ہیں : ڈاکٹر عاصم حسین

اندھیرے میں جہاز آتے ہیں ٗ شریفوں کو لے جاتے ہیں : ڈاکٹر عاصم حسین


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہاہے کہ شریف اب شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن چکے ہیں،اندھیرے میں جہاز آتے ہیں شریفوں کو لے جاتے ہیں ، خود باہر دندناتے پھرتے ہیں میرا نام ای سی ایل میں ڈالا ہوا ہے،جمہوریت کی بات کرنے والے کبھی جمہوریت کے پاس سے نہیں گزرے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا ریاستِ پاکستان کے خلاف سازش ہورہی ہے، ملک کے حالات دیکھ کے رونا آتا ہے،نواز شریف منفی ڈپلومیسی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی انٹرنیشنل نان اسٹیٹ ایکٹرز کو کبھی پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی، نہ ان سے دوستی کی نہ ان سے کوئی تعلق رکھا، نواز شریف بیرونِ ملک دن دناتے پھرتے ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاتا ،نہ ان کو جیل بھیجا جاتا ہے۔


سابق مشیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ نواز شریف جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگر جمہوریت ان کے قریب سے نہیں گزری۔