برطانیہ میں دہشت گردی کے الزام میں 6 افراد گرفتار

برطانیہ میں دہشت گردی کے الزام میں 6 افراد گرفتار

لندن: برطانیہ میں نیو  نازی دہشت گردی کے الزامات کے تناظر میں 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں 5 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جن کی عمریں 21 تا 37 برس ہیں۔ برطانوی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان افراد کو ایک کالعدم جماعت کا رکن ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان ملزمان کا تعلق مختلف شہروں سے ہے، جن میں کیمبرج، لائسٹر اور وولورہیمپٹن شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ان ملزمان کی گرفتاری خفیہ معلومات کے تناظر میں عمل میں آئی۔