خیبرپختونحوا حکومت کا مریضوں کیلئے کیب سروس شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونحوا حکومت کا مریضوں کیلئے کیب سروس شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: اس سروس سے دوردراز علاقوں کے مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں آسانی ہو گی، ڈاکٹر ہشام۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیمار افراد کو گھروں سے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمرجنسی کیب سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایمرجنسی کیب سروس شروع کرنے کا فیصلہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔

ڈاکٹر ہشام کا کہنا تھا کہ کیب سروس کے لیے محکمہ صحت کی گاڑیاں استعمال میں لائی جائیں گی۔ کیب سروس کے ذریعے مریضوں کو گھروں سے اسپتالوں میں منتقل کیا جاسکے گا، اس سروس سے دوردراز علاقوں کے مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں آسانی ہوگی۔

خیال رہے خیبرپختونحوا حکومت نے گزشتہ دور میں بھی صوبے بھر میں اسپتالوں  کو بہتر کرنے کے لئے کافی اقدامات کئے جس کی وجہ سے صوبے بھر میں مریضوں کی مشکلات میں کمی ہوئی۔