ملک بھر میں شدید سردی کا راج برقرار

ملک بھر میں شدید سردی کا راج برقرار
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: ملک بھر میں شدید سردی کا راج برقرار۔

پنجاب اور کے پی کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں ، ملتان تا خانیوال اورپشاور سے رشکئی تک موٹروے بند کر دی گئی ۔ موٹروے پولیس کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت  کر دی ہے ۔

 مری گلیات میں برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادریں اوڑھ لی ہیں۔لاہور میں بھی شہر اور گردونواح میں خشک سردی نے گھیرا ہو اہے ۔ شہری خشک سردی سے پریشان دھند کا راج رہاہے ۔

واضح رہے گزشتہ چند دن سے پنجاب، خیبر پختونخواہ میں دھند اور خشک سردی سے نظام زندگی متاثر ہواہے ۔ تاہم سیاحت کے شوقین حضرات کے لیے گزشتہ ہفتے سے مری سمیت متعدد پہاڑی علاقوں میں برف سے اچھا رہاہے ۔

محکمہ موسمیات نے مزید ٹھنڈ اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا  ہے ۔ خشک سردی بارشوں کی شروعات پر ختم ہونے کاامکان ہے ۔