47پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا

47پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

چاغی:غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 47 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا.

جنہیں بعد ازاں ایرانی سرحدی انتظامیہ نے چاغی سے ملحق تفتان سرحد پر ڈی پورٹ کرکے مقامی لیویز حکام کے حوالے کردیا۔

تفتان کی لیویز حکام کے مطابق گرفتار تارکین وطن مستند دستاویزات کے بغیر بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے، جنہیں ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا گیا۔

تفتان کی لیویز حکام نے زیر حراست تارکین وطن کو ضروری کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔