برسوں عرب امارات میں رہنے والا وطن پہنچتے ہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

برسوں عرب امارات میں رہنے والا وطن پہنچتے ہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ اردو نیوز۔۔ سعودی عرب

ابو ظہبی : متحد عرب امارات میں تقریباََ زندگی کی 43بہاریں دیکھنے کے بعد باقی ماندہ زندگی گزارنے کا خواب لے کر جانے والا بھارتی شہری گھر سے چند کلومیٹر پہلے جان سے گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 62 سالہ بھارت کی ریاست کیرلہ سے تعلق رکھنے والا شہری متحدہ عرب امارات سے اپنے گھر کیرلہ جارہاتھا ، ائیر پورٹ سے گھر جاتے ہوئے چند کلومیٹر پہلے خوفناک ٹریفک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔
ان کے بھائی اور بیٹے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے تیس برس قبل متحد عرب امارات کی پولیس میں ملازمت حاصل کی تھی ۔ جبکہ اس سے پہلے وہ متعدد کمپنیوں میں ملازمت کرتے رہے تھے ۔
وہ اپنے عزیز رشتہ داروں میں کافی مقبول تھے ۔