امریکی کانگریس میں تاریخ رقم،2 مسلم خاتون اراکین نے قران پاک پرحلف اٹھا لیا

امریکی کانگریس میں تاریخ رقم،2 مسلم خاتون اراکین نے قران پاک پرحلف اٹھا لیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

واشنگٹن:امریکی کانگریس میں تاریخ رقم ہو گئی، پہلی بار 2مسلم خواتین حصہ بن گئیں، حجاب پہنے الہان عمر اور راشدہ طلیب نے قران پاک پر حلف اٹھایا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں اپوزیشن کو اکثریت حاصل ہوگئی، نینسی پلوسی نے سپیکر کا عہدہ سنبھال لیا۔

1df8611355ceda7c5a348283ce682b2a

کم عمر خاتون سے لے کر پہلی مسلمان خواتین نمائندگان شامل ہیں، امریکی کانگریس میں خواتین کی سب سے زیادہ تعداد کا نیا ریکارڈ بن گیا، دوسری جانب نینسی پلوسی دوسری بار ایوان نمائندگان کی سپیکر بن گئیں۔

5b06687a1cff8eeae5c2b3cf2a366969

پہلی بار دومسلم خواتین حصہ بن گئیں، الہان عمر اور راشدہ طلیب نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ ڈیٹرائٹ میں پیدا ہونے والی طلیب کا تعلق فلسطین سے ہے۔ الہان عمر صومالیہ سے تعلق رکھنے والی پہلی کانگریس خاتون ہیں۔

e7e8ce696bbe054e8b0ec6b785ff0353

29سالہ الیگزینڈریا اوکیسیو کورٹیز کانگریس میں حلف اٹھانے والی سب سے کم عمر خاتون ہیں۔ادھر ایوان نمائندگان میں جہاں اب ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے، امریکا میں دو ہفتوں سے جاری شٹ ڈائون کو ختم کرنے کے لیے بل کی منظوری دے دی جس میں میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کا فنڈ شامل نہیں ہے۔

b005f5e3496030356741ecfbad17410b