پی ٹی اے نے ملک بھر کے ائیر پورٹس پر رجسٹریشن کاﺅنٹرز قائم کر دیئے

پی ٹی اے نے ملک بھر کے ائیر پورٹس پر رجسٹریشن کاﺅنٹرز قائم کر دیئے
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے ملک بھر کے ائیر پورٹس پر رجسٹریشن کاﺅنٹرز قائم کر دیئے ہیں جہاں بیرون ملک سے پاکستان ٓنے والے مسافر اپنے ساتھ لائے موبائل فونز پی ٹی اے سے رجسٹر کرواسکیں گے ۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے اقدامات کے بعد پی ٹی اے نے ملک بھر کے ائیر پورٹس پر رجسٹریشن کاﺅنٹرز قائم کر دیے ہیں ، پی ٹی اے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ رجسٹریشن سنٹرز 24 گھٹے کھلے رہیں گے ۔
واضح رہے حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے ایک سے زائد موبائل فونز لانے پر ٹیکس لاگو کیا تھا جس کا نفاذ شروع ہو چکا ہے ۔

تیکس کے نفاذ کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے حکومتی حلقوں کو وضاحت دینے پر مجبور کر دیا تھا ۔