'موجودہ حکومت تجارت و سرمایہ کاری کو منافع بخش بنانے کیلئے پرعزم ہے'

'موجودہ حکومت تجارت و سرمایہ کاری کو منافع بخش بنانے کیلئے پرعزم ہے'
کیپشن: پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع ہیں، عمران خان۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

انقرہ: وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان 1960 میں ایشیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت تھی اور 60 کی دہائی کے بعد منافع کمانے کو بُرا سمجھا گیا جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔ نیشنلائزین کی پالیسی نے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کاری میں کمی اور انڈسٹری تباہ ہوتی ہے  لیکن اب ہم سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور ملک میں کاروبار کی لاگت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

عمران خان نے بزنس کونسل سے خطاب میں کہا کہ خطے کی بڑی منڈیوں کے سنگم پر واقع ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت تجارت و سرمایہ کاری کو منافع بخش بنانے کے لئے پرعزم ہے اور گورننس کے نظام میں بہتری لاتے ہوئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرے گی'۔