شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشتگرد ہلاک:آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،ایک دہشتگرد ہلاک:آئی ایس پی آر
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشن سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایاگیا کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔

گائوں برکلئے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی جبکہ شمالی وزیرستان میں کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ۔کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،کارروائی میں ایس ایم جی،دستی بم ،میگزین مواصلاتی آلات اوربم بنانے سے متعلق لٹریچر برآمد کی گئی جبکہ ایف سی بلوچستان کی قلعہ سیف اللہ اور کاہان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔