نیب کی چودھری برداران کیخلاف ایل ڈی اے سٹی پلاٹو ں کی انکوائریز بند کرنے کی سفارش

نیب کی چودھری برداران کیخلاف ایل ڈی اے سٹی پلاٹو ں کی انکوائریز بند کرنے کی سفارش
فائل فوٹو

لاہور:نیب لاہور نے چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کی انکوائریز کو بند کرنے کی سفارش کردی۔


ذرائع کے مطابق نیب نے پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کیخلاف تحقیقات بند کرنے کیلئے ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کردیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر )جاوید اقبال نے انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔احتساب عدالت میں دائر کئے گئے ریفرنس میں نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا پلاٹس چودھری برادران کے ملازم نے خریدے جبکہ چودھری شجاعت حسین سے بھی 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئیں۔

خیال رہے کہ چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین کے خلاف ایل ڈی اے سٹی میں پلاٹس کا کیس چل رہا تھا۔