مری میں ایجنٹوں اور ہوٹل مافیا کے ستائے سیاحوں کے لیے خوشخبری آگئی

مری میں ایجنٹوں اور ہوٹل مافیا کے ستائے سیاحوں کے لیے خوشخبری آگئی
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

اسلام آباد: مری میں ہوٹل مافیا سے تنگ سیاحوں کے لیے بڑی خبر آگئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مال روڈ پر دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ۔ جس کے بعد سیاحوں کو تنگ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیاجائیگا ۔
انتظامیہ کا کہناہے کہ مری کے تمام ہوٹلز کو ریگولائز کر دیا گیا ہے ۔ اب کوئی بھی سیاح گائیڈ بغیر یونیفارم کے کام نہیں کر سکے گا۔ جب کہ ہوٹل انتظامیہ ایجبنٹ مال رود پر سیاحوں کو تنگ کرنے کی بجائے اب صرف اپنے ہوٹلز کے سامنے کھڑے ہوسکیں گے ۔ کسی بھی ایجنٹ کو گاڑی کے پیچھے بھاگنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔دفعہ 144نفاذ کے بعد سیاحوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے ۔
جب کہ دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ سیاحوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اسے آفس میں ایک کنٹرول روم بھی بنا دیا گیاہے ۔
نئے قانون کے بعد ایجنٹوں کی وجہ سے بڑھنے والے کرایوں میں بھی کافی کمی ہوگی ۔ اسسٹنٹ کمشنر مری کا کہناتھا کہ اگر پولیس نے ہوٹل ایجنٹس سے تنگ افراد کی بات نہ سنی تو انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہو گی ۔