برج خلیفہ کے ایسے حقائق جن سے آپ لاعلم تھے

برج خلیفہ کے ایسے حقائق جن سے آپ لاعلم تھے
کیپشن: image by Instagram

دبئی : دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے متعلق ایسے حقائق جن سے ٓآپ پہلے واقف نہیں ہوں گے ، جی ہاں دنیا کی بلند ترین عمارت کا ڈیزائن صحرا کے پھول سے جسے "ڈیزرت للی " کہا جاتا ہے سے مماثلت رکھ کر بنایا گیا ہے ۔

a032ed14205bf1705b41053a16bcbedb

نئے سال کے جشن کے موقع پر برج خلیفہ نے دو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے جوکہ دنیا کی بلند ترین عمارت پر روشنیوں اور آتشبازی کا مظاہرہ تھا ۔

برج خلیفہ دنیا کی پہلے بلند ترین ہائی ریٹڈ عمارت ہے جس میں کوئی استقبالیہ نہیں بنایا گیا ہے ، آپ بلا روک ٹوک عمارت میں داخل ہوکر مطلوبہ مقام تک جا سکتے ہیں کیونکہ اسے مہمانوں کے لیے اپنے گھر کی طرح بنایا گیا ہے ۔

02aafacb50a951496c081dfbcba32116

برج خلیفہ میں دنیا کی سب سے بڑی آرٹ گیلری بھی بنائی گئی ہے جس میں دنیا کے بہترین 85 آرٹسٹ نے اپنے آرٹ نمونے پیش کیے ہیں  ، دنیا کی بہترین عمارت میں مجموعی طور پر سیڑھیوں کے دو ہزار نو سو نو سٹیپس ہیں جوکہ عمارت کی 160 منزلوں کو کور کرتے ہیں ۔

برج خلیفہ دنیا کی پہلی ایسی عمارت ہے جس کی سب سے زیادہ تصویر کشی کی گئی ہے ، عمارت کی تعمیر میں دنیا کی سب سے بڑی پچیس ٹن وزن پر مبنی ٹرینوں کو کا استعمال کیا گیا ۔

7e77849d43a80dc1bc29961b00ef90ef

برج خلیفہ کی تعمیر میں مزدوروں نے اپنی زندگی کے بائیس ملین گھنٹے لگائے ہیں ، دنیا کی پہلی عمارت ہے جس میں لائبریری 123ویں منزل پر قائم کی گئی ہے ، عمارت سے شہر میں دھند اور بادلوں کا مزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔