وفاقی وزیر ریلوے کا شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر ریلوے کا شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

راولپنڈی :شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اپنی ہی اتحادی حکومت کیخلاف ہو گئےاور حکومت کے فیصلے کو چیلینج کرنے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی قبول نہیں۔اس ایشو پر حکومت سے بھی اختلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے سے بہتر ہے احتساب ختم کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ کرپٹ لوگوں کو شکنجے میں لانے کیلئے ملا ہے ۔

قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتارہوکربھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ ایک چور، وزراء کو بلائے اور ان کا احتساب کرے ۔ 

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے معاملے پر شیخ رشید پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں ۔ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا تھا ککہ میں اس معاملے پر سپریم کورٹ جاؤں لیکن میں عمران خان کی محبت میں خاموش ہوں ۔