رنویر ، سارا علی خان کی نئی فلم سمبا کا باکس آفس پر ریکارڈ بزنس

رنویر ، سارا علی خان کی نئی فلم سمبا کا باکس آفس پر ریکارڈ بزنس
کیپشن: image by instagram

ممبئی:بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی نئی فلم سمبا باکس آفس پر زبردست بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ، فلم نے اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کما لیے ہیں۔

465e330d110ef2bc2390e585fff752fa

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار سارا علی خان اور رنویر سنگھ کی نئی فلم سمبا نے باکس آفس پر زبردست بزنس کیا ہے ، فلم نے اب تک ڈیڑھ سو کروڑ کما لیے ہیں ۔

فلم کے گانے بھی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ، فلم کا معروف گانا "لڑکی آنکھ مارے " بھی مداحوں کی طرف سے کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر فلم سمبا کے گانوں نے دھوم مچا رکھی ہے ، مداحوں کی جانب سے فلم کے گانے "لڑکی آنکھ مارے" پر ڈانس کے مختلف ویڈیو کلپس کو شیئر کیا جا رہا ہے جوکہ مقبولیت حاصل کر رہے ہیں ۔

23275000e975bf73e8345bde770d6324

فلم کی ہیروئن سارا خان اب تک مختلف ٹی وی شوز میں بھی شرکت کر چکی ہیں جن میں فلم کے اپنے تجربے کے بارے میں مداحوں کو بتایا کہ جب میں پہلی مرتبہ رنویر سنگھ سے ملی تو انہیں مجھے ہیروئن کے کردار کے لیے پسند کر لیا تھا ۔

f09b30096dea3e7a7c843a9b44dcedb2

رنویر سنگھ نے بتایا کہ پہلی مرتبہ مجھے ہیروئن کے لیے سارا خان سے ملایا گیا تو سارا اپنی ایک سہیلی کے ساتھ میرے پاس آئی تھیں اور جیسے ہی میں نے انہیں اس کردار کی آفر کی تھی تو جھٹ سے وہ مان گئیں اور کہا کہ میں کچھ بھی کر سکتی ہوں۔