دوسرے دن کا کھیل ختم : جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 205 رنز کی برتری

دوسرے دن کا کھیل ختم : جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 205 رنز کی برتری
کیپشن: فوٹو بشکریہ اے ایف پی

 کیپ ٹاؤن :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ دوسرے دن کا کھیل جنوبی افریقہ کے نام رہا ،افریقی بلے بازوں نے کھل پر پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کی ۔کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کیکلاف اپنے کیریئر کی پہلی سینچری اسکور کی ۔بواما نے بھی کپتان کا خوب ساتھ دیا اور 75 رنز اسکور کیے ۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز سے شروع کیا تو 126 رنز پر محمد عباس نے  ہاشم آملہ کو 24 رنز پر پویلین بھیج کر ان کا دوسرے دن کیلئے اچھا آغاز فراہم کر دیا۔جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ 149 رنز پر ڈی برون کی صورت میں گری جنہوں نے 13 رنز اسکور کیے اور شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے۔

پانچویں وکٹ کیلئے پاکستان کو بہت انتظار کرنا پڑا۔ کپتان ڈوپلیسی اور بواما نے پاکستانی باؤلرز کی خوب بھڑکس نکالی دونوں کے چانسز بھی ملے اور دونوں بلے بازوں نے اس کا خوب فائدہ اٹھایا بھی اٹھایا۔کپتان اور بواما کے درمیان 156 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔اس موقع پر بواما کی ہمت جواب دے گئی ،305 رنز کے مجموعی اسکور پر بواما کی اننگز کا اختتام شاہین شاہ آفریدی نے کیا۔

کپتان ڈوپلیسی نے اپنی بیٹنگ جاری رکھی اور ڈی کوک کیساتھ 51 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔ اس دوران انہوں نے پاکستان کیخلاف اپنے کیریئر کی پہلی سینچری بھی اسکور کی وہ 103 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ڈی کوک اور فلینڈر نے جنوبی افریقہ کا اسکور 382 رنز پر پہنچایا تو دن کا اختتام ہو گیا۔

جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 205 رنز کی برتری ہو گئی ہے اور ان کے 4 کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔اس وقت ڈی کوک 55 اور فلینڈر 6 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، محمد عامر ، محمد عباس اور شان مسعود نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی پہلی اننگز :

دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقن کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنز پر ڈھیر کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا اور 9 رنز کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 1 رنز بنا کر اسٹین کا نشانہ بن گئے۔13 رنز پر پاکستان کی دوسری وکٹ امام الحق کی صورت میں گری جو فلینڈر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئےانہوں نے 8 رنز اسکور کیے۔تیسری وکٹ اظہر علی کی صورت میں گری جو صرف 2 رنز بنا کر اولیور کی گیند کا شکار ہوئے۔وکٹ پر موجود شان مسعود کا ساتھ دینےکے اسد شفیق آئے اور زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے ،وہ 51 رنز کے مجموعی اسکور پر 20 رنز بنا کر ربادا کا شکار بنے۔

بابر اعظم بھی 2 رنز بنا کر چلتے بنے ،کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود نے پاکستانی اننگز کو آگے بڑھایا اور ٹیم کا اسکور 114 رنز پر پہنچایا تو شان مسعود کی ہمت جواب دے گئی اور 44 رنز پر ربادا کی گیند کا شکار ہوئے ۔سرفراز احمد کا ساتھ دینے کے لیے محمد عامر آئے اور دونوں کے درمیان 42 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، ٹیم کا مجموعی اسکور 156 تک پہنچا اور کپتان سرفراز احمد 56 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے وہ اولیور کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے۔

162 رنز کے مجموعے پر یاسر شاہ پویلین لوٹے ،انہوں نے 5 اسکور بنائے ،محمد عباس اسکورر کو زحمت دیے بغیر ڈیل اسٹین کا نشانہ بن کر پویلین لوٹ گئے۔آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جو 3 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔ محمد عامر 22 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 3 ، اولیور نے 4 ،کگیسو ربادا نے 2 جبکہ فلینڈر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز کے خاتمے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم بیٹنگ کرنے کیلئے آئی اور اور دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے۔