سوشل میڈیا کا استعمال لڑکیوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے، ماہرین

سوشل میڈیا کا استعمال لڑکیوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے، ماہرین
کیپشن: فوٹو بشکریہ: محمد میاں ٹوئیٹر اکاؤنٹ

لندن:سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ڈپریشن کا سبب بنتا ہے ، لڑکوں کی نسبت لڑکیوں  میں اس کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے.          

برطانوی ماہرین نے 10،000 سے زیاد 14 سال کے بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جو سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، اس ڈیٹا لسٹ میں  ایسے بچوں کو شامل کیا گیا  جو دن میں 5 گھنٹے سے زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔  ریسرچ سے ثابت ہوا کہ سوشل میڈیا کا روزانہ 5 گھنٹے سے زیادہ  استعمال کرنے سے   لڑکیو ں میں ڈپریشن کا خطرہ 50 فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ لڑکوں میں 35 فیصد بڑھتا  ہے۔

دونوں گروپس میں سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال کرنے سے دماغی صحت کے مسائل  جنم لیتے ہیں ، اس کے علاوہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نیند کی کمی  ، پٹھوں کی کمزوری ، خود اعتمادی جیسے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ 

ریسرچرز کو یہ بات معلوم نہیں ہو سکی کہ ڈپریشن کی علامات میں جنس کے فرق کی کیا  وجہ ہے ؟تاہم اس بات پر مذید تحقیق کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرنے سے ڈپریشن جیسی بیماری کے مسائل کی اصل وجہ کیا ہے؟ 

اس وقت برطانیہ میں زیادہ تر لڑکیاں سنیپ چاٹ اور انسٹاگرام کا استعمال کرتی ہیں ان  دونوں سوشل  سائٹس کا تعلق جسمانی نمود و نمائش سے ہے ، لڑکیاں اپلوڈ کی گئی تصاویر پر  کمنٹس کے ذریعے بحث کرتی ہیں۔