بھارتی وزیر حکومتی دفاع میں سچ بول بیٹھے ، پاکستان ، چینی فضائیہ کو طاقتور قرار دیدیا

بھارتی وزیر حکومتی دفاع میں سچ بول بیٹھے ، پاکستان ، چینی فضائیہ کو طاقتور قرار دیدیا
کیپشن: image by faceook

ممبئی:بھارتی وزیر حکومتی دفاع میں سچ بول بیٹھے ، چین اور پاکستان کی فضائیہ کو زیادہ طاقتور قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں رافائل جہازوں کی ڈیل پر اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے سوال اٹھایا کہ کس طرح حکومت نے کم قیمت معاہدے کے جہازوں کو تین گنا زیادہ قیمت میں خریدا ہے جبکہ بھارتی فضائیہ کو اس کی ضرورت نہیں تھی۔

اس کے جواب میں بھارتی وزیر ارون جیٹلی نے پارلیمنٹ میں موقف اپنایا کہ چین اور پاکستان کی فضائیہ ہم سے زیادہ طاقتور ہے ، پاکستانی فضائیہ میں ایف سولہ طیارے بڑھنے کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اس کے مقابلے میں بھارتی فضائیہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ طاقتور نہیں تھی ، اس لیے رافائل طیاروں کو بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا ہے۔