فیس میں کمی کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اسکولوں کی فیس پر ہوگا ،چیف جسٹس

فیس میں کمی کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی اسکولوں کی فیس پر ہوگا ،چیف جسٹس
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھر کے نجی اسکولوں کی فیسوں میں کمی کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس نے واضح کردیا کہ صرف 22 اسکول نہیں عدالتی فیصلے کا اطلاق تمام نجی اسکولوں کی فیس پر ہوگا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کیا  انتظامیہ نے صرف 22 اسکولوں پر اضافی فیس وصولی پر کارروائی کی حالانکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ 22 نہیں ملک بھر کے نجی اسکولوں سے متعلق ہے ۔ کسی کو ابہام ہے تو فائل ہمیں دیں ہم پڑھ کر سنا دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام نجی اسکول اپنی فیسوں میں کمی کریں ۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ سپریم کورٹ نے 5 ہزار روپے سے زائد فیس لینے والے نجی سکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ 5 ہزار یا اس سے کم فیس وصول کرنے والے سکولوں پر عدالتی فیصلے کا اطلاق نہیں کیا گیا۔