امریکا کا بغداد میں ایک اور فضائی حملہ، 2 گاڑیاں تباہ، 6 افراد جاں بحق

امریکا کا بغداد میں ایک اور فضائی حملہ، 2 گاڑیاں تباہ، 6 افراد جاں بحق
کیپشن: امریکی فضائیہ نے حملے میں حشد الشعیبی پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

بغداد: امریکی فضائیہ نے بغداد میں ایک اور ملیشیا لیڈر کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 2 گاڑیاں تباہ جبکہ 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔امریکی فضائیہ نے حملے میں حشد الشعیبی پیرا ملٹری فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بھی لبنان پر پروازیں جاری ہیں۔ گزشتہ روز امریکی فضائی حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی مارے گئے تھے۔

امریکا نے بغداد ائیرپورٹ کے کارگوٹرمینل کے قریب سڑک پر 2 گاڑیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جس میں ایک ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی تھی۔

قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایران اور خطے کی آزاد قومیں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کابدلہ لیں گی۔

اپنے ایک بیان میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کا قتل امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت کے جذبے کو بڑھائے گا۔