ویڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کریں گے، رانا ثناء اللہ

ویڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کریں گے، رانا ثناء اللہ
کیپشن: وہ ویڈیو کہاں ہے جس کے بارے میں حکومت ہر جگہ بات کرتی رہی، رانا ثناء اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہئے اور اگر کوئی ویڈیو موجود ہے تو عدالت میں لائی جائے کیونکہ ویڈیو پیش کرنے تک فرد جرم قبول نہیں کرینگے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جھوٹے مقدمے پر حکومت ایکسپوز ہو رہی ہے اور اگر کوئی ویڈیو موجود ہے تو عدالت میں پیش کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا اور عوام کو الجھانے کیلئے دھوکا دیا گیا اور وہ ویڈیو کہاں ہے جس کے بارے میں حکومت ہر جگہ بات کرتی رہی، ویڈیو حکومت کا پردہ چاک کر دے گی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا نواز شریف کے پیغام میں سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی عزت ہے اور نواز شریف کا پیغام یہی ہے کہ پارلیمانی طریقہ کار اختیار کیا جائے۔