پاکستان کیلئے فوجی تربیتی پروگرام بحال کر دیا، امریکا

پاکستان کیلئے فوجی تربیتی پروگرام بحال کر دیا، امریکا
کیپشن: پاکستان کے لیے مجموعی امریکی فوجی امداد بدستور معطل رہے گی، ایلس ویلز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام دوبارہ بحال کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ ترجیحات کے حوالے سے فوجی تعاون اور امریکی قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کیلئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی فوجی تعلیم و تربیت پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

b8b1d3afa53458cd67eb22a70062bb07

ایلس ویلز نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے مجموعی امریکی فوجی امداد بدستور معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 10 برس سے پاکستان اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا پروگرام ’ آئی ایم ای ٹی‘ ایک سال سے معطل تھا تاہم صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان رواں سال ہونے والی ملاقاتیں رنگ لے آئیں اور ٹریننگ پروگرام میں پاکستان کی شرکت پر عائد پابندی اُٹھا لی گئی۔