ماڈل پولیس اسٹیشن پولیس میں اصلاحات کا آغاز ہے، وزیر اعظم عمران خان

 ماڈل پولیس اسٹیشن پولیس میں اصلاحات کا آغاز ہے، وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: Image Source: File Photo

میانوالی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس جب اچھا کام کرتی ہے تو ملک کی تقدیر بدل جاتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی سٹی پولیس اسٹیشن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تھانہ، کچہری کی سیاست نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا۔ ماڈل پولیس اسٹیشن پولیس میں اصلاحات کا آغاز ہے۔ امید ہے ماڈل پولیس اسٹیشنز پنجاب کے لیے ماڈل بنیں گے۔

وزیراعظم نے کہا  کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا کی پولیس کو پہلے دور حکومت میں سیاسی پریشرسے آزاد کیا۔ خیبرپختونخوا کی طرف پنجاب پولیس کودیکھنا چاہتا ہوں۔

عمران خان نے کہا  کہ تیس سالوں سے پولیس اہلکاروں کوغلط عادتیں پڑیں، ٹھیک کرنا ہے، ہم نے پنجاب پولیس کوماڈل پولیس بنانا ہے، یاد رکھیں کوئی بھی چیزناممکن نہیں۔

انہوں نے کہا  کہ میانوالی میں سب سے بڑا مسئلہ تھانہ،کچہری کا تھا، لوگوں کوپنجاب پولیس میں تبدیلیاں نظرآنی چاہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہرممکن مدد کریں گے۔ انہیں پیسے بھی دیں گے، ہمیں صرف رزلٹ چاہیے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ میانوالی کے دوران نمل یونیورسٹی میں آئی سی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم کوجدید آئی سی ٹی لیب سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔