ایرانی لیڈر کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب کا حیران کن ردعمل بھی آگیا

ایرانی لیڈر کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب کا حیران کن ردعمل بھی آگیا
کیپشن: Image Source : Twitter

جدہ :ایرانی فورس کے لیڈر جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب کا ردعمل بھی سامنے آگیا ،جس میں سعودی عرب کا کہنا تھا کہ عراق میں پیش آنے والے واقعات گزشتہ دہشتگردی کی کاروائیوں کا نتیجہ تھے ،سعودی عرب اس عزم کا اظہا رکرتا ہے کہ عالمی برادری خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔دوسری جانب حزب اللہ نے ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کی دھمکی دیدی ہے، حماس کی جانب سے بھی امریکی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پرمشرق وسطیٰ میں صورت حال کشیدہ ہوگئی، سرحدوں پر ٹینکوں کی ہلچل کے ساتھ فوجی صف بندی میں مصروف ہیں، اسرائیلی فوج بھی ہائی الرٹ ہے۔دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانوں کو سخت الرٹ کردیا گیا، لبنان میں اقوام متحدہ فورس کی بکتر بند گاڑیاں اسرائیل کے ساتھ سرحد پر پٹرولنگ کررہی ہیں، حماس نے حملے کی مذمت کردی جبکہ حزب اللہ نے بدلہ لینے کی دھمکی دے دی۔

سعودی عرب نے کشیدگی میں اضافے سے گریزکا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کا کہا ہے۔لبنان کے اخبار’ الخبر‘ نے شہ سرخی لگائی”سلیمانی کی شہادت۔۔ یہ جنگ ہے“۔ برطانوی اخبار میٹرو کا کہنا ہے کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعددنیا جنگ کےلئے تیار ہوجائے ، سرحدوں پر ٹینک جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں اور مشرقی وسطیٰ میں فوجی تیار ہیں، ماہرین نے خبردار کیا ہے ان کی ہلاکت وسیع نتائج لاسکتی ہے جس میںانسانی زندگیوں کا نقصان بھی شامل ہے۔