جنرل سلیمانی کے قتل پر رد عمل کو قابو کرنا بس سے باہر ہے، ایران

جنرل سلیمانی کے قتل پر رد عمل کو قابو کرنا بس سے باہر ہے، ایران
کیپشن: Image Source: File Photo

تہران: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کے قتل پر رد عمل کو قابو کرنا بس سے باہر ہے، قطر کے وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے ہیں، چینی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو فون کیا ہے، امریکا نے شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں عراقی فوج کی مدد کرنے والے امریکی اور اتحادی فوجیوں کے آپریشنز کو کم کر دیا ہے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرنی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ان کے گھر کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا  کہ پاسداران انقلاب کے جنرل کو مار کر امریکا نے بہت بڑی غلطی کر دی ہے۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل پر ایران امریکا کے خلاف عالمی سطح پر قانونی کارروائی کے لیے اقدامات اٹھائے گا۔

؎

ایرانی سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے بہت بڑی غلطی کی، جنرل سلیمانی کے قتل پر ردعمل کو قابو کرنا بس سے باہر ہے۔