بھارتی ریاست اترپردیش  میں شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے21 افراد ہلاک ہوگئے

بھارتی ریاست اترپردیش  میں شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے21 افراد ہلاک ہوگئے
سورس: people ، killed ، crematorium ،collapsed ، Indian state ، Uttar Pradesh

نئی دہلی : بھارتی ریاست اترپردیش میں شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے21 افراد ہلاک ہوگئے 

تفصیلات کے مطابق  دہلی سے متصل غازی آباد  شہر  میں قائم شمشان  گھاٹ میں ایک شخص کی آخری رسومات   جاری تھی، جب  عمارت کی چھت گر گئی۔ حکام کے مطابق، شمشان گھاٹ کی چھت بارش کی وجہ سے  گری ۔ ریسکیو ٹیموں نے 38  افراد کو  عمارت کی ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیز بارش کے سبب لوگوں کی بڑی تعداد شمشان گھاٹ کی چھت کے نیچے کھڑی ہوگئی تھی ، تاہم چھت جو انتہائی بوسیدہ تھی ، اور اس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، 

عینی شاہد شیام کا کہناہے کہ وہ بھی دوسرے لوگوں کی طرح اسی چھت کے نیچے کھڑا تھا ۔ لیکن جیسے ہی چھت گری وہ بچنے کے لیے باہر نکلا ، اس جدو جہد میں وہ زخمی بھی ہو گیا ، 

موسم خراب ہونے کی وجہ سے کئی لوگ تو اپنی گاڑیوں سے بھی شمشان گھاٹ کی چھت کے نیچے پناہ لینے کے لیے پہنچے تھے ۔ ریسکیو ذرا ئع کا کہناہے کہ انہیں جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی وہ فوری طورپر وہاں پہنچے ، زخمیوں اور لاشوں کو ملبے سے نکال ، 

موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے والے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا  پڑا ۔