مسلم لیگ کے رہنما آپس میں لڑ پڑے، خواجہ احمد حسان اور سعد رفیق کی تلخ کلامی

Bitter words between Khawaja Ahmad Hassan and Saad Rafique
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے اہم رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور احمد حسان کے درمیان لڑائی کا یہ واقعہ شہباز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران پیش آیا۔ پارٹی صدر نے دونوں رہنماؤں کی صلح کروا دی۔

تفصیل کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کے درمیان لڑائی کا واقعہ پیش آیا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان کسی بات پر تلخ کامی ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بات اس حد تک بڑھ گئی کہ خواجہ احمد حسان نے خواجہ سعد رفیق کو شٹ اپ کہہ دیا۔

موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے میاں شہباز شریف نے دونوں لیگی رہنماؤں کے درمیان صلح کرا دی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے پارٹی صدر کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی اور ان سے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں ہدایات لیں۔