بھارتی شہریوں کے ملک سے باہربھی خواتین   پر جنسی  حملے

  بھارتی شہریوں کے ملک سے باہربھی خواتین   پر جنسی  حملے

کابل : بھارتی شہریوں کے ملک سے باہربھی خواتین پر جنسی حملوں کےواقعات بڑھنے لگے۔ 

تفصیلات کے مطابق افغانستان  کے دارالحکومت کابل میں  بھارتی سیاح نے پندرہ سالہ افغان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، دھمکیاں دیں اور سوشل میڈیا پر گھناؤنے فعل کی ویڈیو پوسٹ کردی۔ 

مذکورہ ویڈیو کے بعد افغان پولیس نے بھارتی  جنسی درندے کو گرفتار کرلیا  ہے ۔پریشان کن طور پر اس سےپہلےبھی افغانستان میں جنسی زیادتی کےواقعات میں بھارتی شہری ملوث پائےگئےہیں.

بھارتی دفاعی اتاشی بریگیڈیئر ایس کے نارائن کو افغان لڑکی سے جنسی زیادتی  پرملک بدر کیاگیاتھا۔2013میں بھارت میں زیادتی کا نشانہ   بننے والی امریکی خاتون کو بھی انصاف نہ ملا امریکی خاتون کوسابق میئردہلی کےبھتیجے نے زیادتی کانشانہ بنایا.

ملزم کو بھارتی عدالت نے ضمانت دے دی تھی ۔بھارت میں یومیہ اوسطاً جنسی زیادتی کے 91 واقعات رپورٹ ہوتے ہیں بھارتی سرکاری ادارے این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق،2018میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے 33 ہزار سے  زائد واقعات رپورٹ ہوئےہیں ۔

 بین الااقومی جریدے کا کہناہے کہ   خواتین کے ساتھ زیادتی کرنا بھارت کا چوتھا بڑا جرم  بن چکا ہے ۔زیادتی کے زیادہ تر کیسز میں بھارتی پولیس مظلوموں کو مجرم بنا دیتی ہے  ۔

واضح رہے کہ بھارت میں جنسی جرائم حد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں ، جس کےبارے میں کہا جارہاہے کہ بھارتی جنونی میڈیا ، سوشل میڈیا کو کھلی لگا کے ساتھ کئی ریاستوں کے قوانین ایسے ہیں جس کی وجہ سے وہاں ایسے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں ۔ 

بھارتی قانون دان ریپ کے کیسز کو سخت سےسخت ترین کرنے کے بارے میں کئی بار کہہ کہے چکے ہیں لیکن اس پر ابھی تک عملد رآمد نہیں ہوسکا۔