آسٹریلیا ، پانچ بھارتی کھلاڑیوں کو پابندی کا سامنا

   آسٹریلیا ، پانچ بھارتی کھلاڑیوں کو پابندی کا سامنا

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑیوں کی جانب سے بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کرنے پر آئیسولیٹ  کی پابندی کا سامنا کرنا پڑگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچ بھارتی کرکٹر روہیت شرما، پرتھوی شا، شبمن گل، رشبھ پنٹ اور نودیپ سائنی کو سالِ نو کے پہلے روز ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے ہیں ۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی اور ان کا بورڈ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے ،،بیان میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر آسٹریلین اور انڈین میڈیکل ٹیم کی تجویز کے مطابق مذکورہ کھلاڑیوں کو بطور احتیاطی تدابیر آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سڈنی میں سات جنوری سے تیسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم انڈیا کی تیاری کو ہفتہ کے روز ایک دھچکا لگا جب نئے سال کے دن میلبورن ریستوران میں آنے کے بعد پانچ بھارتی  کھلاڑی تنہائی میں رکھے گئے تھے۔

روہت شرما ، رشبھ پنت ، شبمان گل ، نویدیپ سینی اور پرتھوی شا کو اب تربیت دینے کی اجازت دی گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں انڈین کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں ۔

 اس تحقیقات میں دیکھا جائیگا کہ کہیں ان کھلاڑیوں نے واقعی پروٹوکول کی خلاف ورزی تو نہیں کی ہے ۔ اس سارے معاملے کی وجہ ایک تصویر بنی تھی جو اسی ریسٹورینٹ میں موجود ایک شہری نے کھلاڑیوں کی تصویر کھینچی اور سوشل میڈٰیا پر شئیر کردی ،

جس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ۔