پی آئی اے کی برطانیہ سے پاکستان کے لیے پرواز میں صرف ایک مسافر

پی آئی اے کی برطانیہ سے پاکستان کے لیے پرواز میں صرف ایک مسافر

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے ) کی برطانیہ سے پاکستان آنیوالی پرواز میں 370 ستر نشستیں خالی ، صرف ایک مسافر کے لیے عام پروازچارٹڑ طیارے میں تبدیل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے کی پرواز 9702  مانچسٹر سے اسلام آباد آرہی تھی ، جس میں 371 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن سفر کرنے کے لیے صرف ایک مسافر نے پی آئی اے کو ترجیع دی ، اس طرح مانچیسٹر سے اسلام آباد پرواز کے دوران طیار ے میں صرف ایک مسافر سفر کیا ۔ 

اسطرح طیارے کی تین سو ستر نشستوں پر کوئی بھی نہ بیٹھ سکا  اور سب کی سب خالی ہی رہیں ، حیران کن طور پر ایک مسافر کی وجہ سے یہ پرواز اس کے لیے چارٹر طیارے سے کم ثابت نہ ہوئی ۔ برطانیہ سے پاکستان آنیوالے اس واحد مسافر کا تعلق گجرات سے ہے.

واضح رہے کہ پی آئی اے  پر عالمی پابندیوں کے لیے یہ مزید خسارے والا ادارہ بن گیا ہے ۔ جو کچھ لوگ اس پر سفر کرتے ہیں ، انہوں نے بھی عالمی اداروں کی طرف سے حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونے کے الزام میں پابندی لگنے کے بعد پی آئی اے پر سفر کرنے سے گریزکرنا شروع کردیا ہے ۔