پنجاب میں اگلے تعلیمی سال میں یکساں نصاب تعلیم کا نوٹیفیکیشن جاری 

پنجاب میں اگلے تعلیمی سال میں یکساں نصاب تعلیم کا نوٹیفیکیشن جاری 

لاہور:وفاقی و صوبائی حکومتوں کی منظوری سے پنجاب میں اگلے تعلیمی سال میں سنگل نیشنل کریکولم یعنی یکساں نصاب تعلیم کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایس این سی اور ماڈل نصابی کتب کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نرسری تا پانچویں کا نصاب تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس  میں نافذ العمل ہوگا ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں میں ایس این سی نفاذ کی پابند ہوگی ۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان یکساں نصاب تعلیم کے لیے کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت میں یکسان نصاب تعلیم کو رائج کیا جائیگا، تاکہ پورے ملک میں سرکاری اور غیر سرکاری  طالب علموں کو یکساں تعلیم کے مواقع مل سکیں ۔