مارچ ضرور ہو گا لیکن تاریخ کا اعلان موسم کو دیکھ کر کریں گے، مریم نواز

مارچ ضرور ہو گا لیکن تاریخ کا اعلان موسم کو دیکھ کر کریں گے، مریم نواز
کیپشن: مارچ ضرور ہو گا لیکن تاریخ کا اعلان موسم کو دیکھ کر کریں گے، مریم نواز
سورس: فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا حکومت کے خلاف لانگ مارچ ضرور ہو گا لیکن اس کی تاریخ کا انتخاب عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا گزشتہ روز بہاولپور کے عوام نے میرا دل جیت لیا ہے کیونکہ ریلیاں بہاولپور کا کلچر نہیں رہا تاہم اس کے باوجود عوام نے خوش کر دیا کیونکہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ 

انہوں نے کہا حکومت کے خلاف لانگ مارچ ضرور ہو گا اور تاریخ کا اعلان عوام کی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ 

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رینما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت جھوٹے الزامات لگا کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال رہی ہے۔ حکومت کی بیمار، انتقامی اور منفی سوچ سے ملک میں تباہی برپا ہوئی اور حکومت نے کشمیر کا سودا کیا لیکن کشمیر کیلئے کچھ نہ کر سکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہم نے ایک کھرب ترقیاتی منصوبوں کو دیا لیکن یہ صرف ترجمانوں کی حکومت ہے اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بناتے ہیں۔ عمران خان سے پھر کہتا ہوں 31 جنوری تک کی مہلت ہے وہ استعفیٰ دیں اور گھر چلے جائیں ورنہ انہیں ہٹانے کیلئے لانگ مارچ آ رہا ہے اور یہ ایسا لانگ مارچ ہ وگا کہ لوگ تاریخ کے تمام مارچ بھول جائیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت چاہتی ہے قومی اداروں کو عوام سے لڑایا جائے کیونکہ عمران خان بیرونی طاقتوں کے کہنے پر سازشیں کر رہے ہیں۔ پاکستان میں مدر آف این آر او فارن فنڈنگ کیس ہے جس دن فارن فنڈنگ کیس کھلا عمران خان اور پی ٹی آئی گھر جائیں گے۔